- خطرناک نپاہ وائرس کے پاکستان میں بھی پھیلاؤ کا ممکنہ خطرہ، الرٹ جاری
- محکمہ کالج ایجوکیشن، کراچی ریجن میں غیرتدریسی ملازمین کی ترقیوں میں بدترین بے قاعدگیاں
- افغانستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے پانج بارڈر پوائنٹس قائم
- کورنگی میں4 سالہ بچہ زیرزمین پانی کے ٹینک میں گرکر جاں بحق
- ترک پارلیمنٹ پر حملہ: صدر طیب اردوان کا سرحد پار آپریشن کا عندیہ
- کراچی میں ایران اور دبئی سے آپریٹ ہونے والا بھتہ خوروں کا گروپ بے نقاب
- آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ملازمت کے منتظر اسکول ٹیچرز کیلیے بری خبر
- موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی اے
- دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والا پاکستانی جوڑا
- اسلام آباد بلیو ایریا میں پارکنگ کے تنازع پر جدید اسلحے سے فائرنگ
- لاہور میں اسٹیج اداکارہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
- بابراعظم ورلڈ کپ میں تین یا چار سنچریاں بنائے گا، سابق بھارتی کرکٹر کی پیش گوئی
- زینب عباس ورلڈ کپ میں بطور پریزینٹر شریک ہوں گی
- لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات
- سندھ میں ترقیاتی منصوبے روکنے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے، بلاول
- تین سال میں ہم نے آئی ایم ایف کو ملک بیچا ہے، فضل الرحمان
- 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگاردن بنے گا، شہباز شریف
- ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں مکینک نے گردوں کی پیوندکاری کی، تفتیش میں انکشاف
- سعودی ایوی ایشن کی پی آئی اے کو پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر وارننگ
- ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں؛ جوبائیڈن
لیونل میسی ’’انٹر میامی‘‘ فٹبال کلب جوائن کرینگے، تصدیق ہوگئی

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے سال 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کرلیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسٹار فٹبالر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے تاہم لیونل میسی نے پُر کشش آفر کو ٹھکراتے ہوئے امریکی فٹبال کب انٹر میامی جوائن کریں گے۔
میسی نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس جی سے جون میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد اگلے سیزن میں وہ انٹر میامی میں شامل ہوں گے اور یورپ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ ’’یہ سچ ہے کہ مجھے ایک اور یورپی ٹیم کی طرف سے پیشکشیں تھی لیکن اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں کیونکہ یورپ میں رہنے سے مراد بارسلونا جانے کا تھا‘‘۔
مزید پڑھیں: میسی الہلال، بارسلونا یا انٹر میامی کس کلب کی نمائندگی کریں گے؟
اسٹار فٹبالر میسی نے مزید کہا کہ بارسلونا میں واپسی کے لیے اپنے قریبی دوست اور کلب کے مینیجر ژاوی اور صدر لوپارتا سے بات چیت کی تھی، وہاں کوشش ضرور تھی لیکن پیشرفت نہیں ہوسکی۔ ہم نے باقاعدہ طور پر پیسوں کی بات بھی نہیں کی تھی۔ ’’اگر معاملہ پیسوں کا ہوتا تو میں سعودی عرب یا کہیں اور چلا جاتا‘‘۔
مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال کی میسی کو 500 ملین یورو کی بڑی پیشکش
میڈیا رپورٹس میں متعدد بار خبریں سامنے آئیں تھی کہ میسی بارسلونا جانے کے خواہشمند ہیں تاہم کلب کی موجودہ مالی حالت وہ یہ اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں۔ واضح رہے کہ میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے سال 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔