- کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل آگیا، فاروق ستار
- منظور وسان نے الیکشن 28 جنوری کو ہونے کی پیش گوئی کردی
- امیدوار کا علیحدہ بینک اکاؤنٹ اور نتیجہ رات دو بجے تک لازمی، الیکشن کمیشن کی نئی ترامیم
- برطانوی حکومت کا اگلی نسل کی حفاظت کیلئے سگریٹ پر پابندی پر غور
- بابراعظم ورلڈ کپ میں ’’آگ‘‘ لگا سکتا ہے، گوتم گمبھیر
- کراچی سے ڈھائی من سے زائد چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار
- 22 سال سے قید روسی شہری اپنی رہائی کے دن جیل سے فرار
- پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
- ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ
- ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے
- جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد
- نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم
- سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے
- یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوش خبری سنائیں گے، وزیر تجارت
- منفی سوچوں کو کنٹرول کرنا ذہنی صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے، ماہرین
- کیس کے بغیر آئی فون 15 کا استعمال اس کا رنگ بدل سکتا ہے، ایپل
- کراچی میں مسجد کے کمرے سے پیش امام کی پانچ روز پرانی لاش برآمد
- راولپنڈی میں پسند کی شادی پر فائرنگ سے دلہن اور سسر جاں بحق، شوہر زخمی
- چین میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب
- نواز شریف جیل توڑ کر نہیں حکومت کی اجازت سے باہر گئے، نگراں وزیر اطلاعات
ملک کو وہاں لیجایا جا رہا ہے، جہاں چند ججز پارلیمان کا قانون بھی نہیں مانتے، عرفان قادر
(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ملک کو ایسی طرف لے جایا جارہا ہے جس میں چند ججز پارلیمان کے قانون کو بھی نہیں مانتے، اس پر ہم سب کے تحفظات ہیں۔
پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بریک تھرو ہوا ہے۔ کچھ مزید شواہد سامنے آئے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے کچھ رشتے داروں کو بھی ڈونیشنز آئے ۔ 190 ملین پاؤنڈز ریاست کا کہہ کر لائے، مگر گئے کسی فرد واحد کے اکاونٹ میں ۔ اس سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں بھی بڑا نقصان ہوا ۔
عرفان قادر نے بتایا کہ ساڑھے 4 ارب روپے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشنز ہوئیں ۔ سپریم کورٹ کو اس پر سوموٹولینا چاہیے جو پیسہ پاکستان سرکار کے لیے آیا تھا ۔ جنرل فیض کے کوئی آمدن سے زائد اثاثے ابھی تک سامنے نہیں آئے، اگر آئے تو یقیناً نیب اس کودیکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیس میں مریم بی بی کو کلیئر کیا جا چکا ہے۔ یہی کیس نواز شریف کیخلاف تھا۔ جو آمدن نواز شریف نے کبھی لی ہی نہیں، کہاگیا اسے چھپایا گیا۔ سپریم کورٹ نے یک جنبش قلم ان کے بنیادی حقوق بھی ختم کیے۔ عدلیہ کی ساکھ اگر متنازع ہوگئی ہے تو اس کوٹھیک کریں گے۔ ہم ان چند ججز کے ساتھ نہیں کھڑے جو آئین قانون کو ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر تمیز الدین کیس کے فیصلوں تک سب سپریم کورٹ کوواپس لینے چاہییں۔ اب قانون کی سمت کو درست کردیاگیاہے۔ سپریم کورٹ کے پی سی او ججز نے جن ججز کو نکالا تھا، ان میں، میں خود بھی شامل تھا لیکن میں اپیل نہیں کروں گا۔ مجھ پر اللہ ویسے ہی بہت مہربان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔