- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- قومی و صوبائی اسمبلی کی موجودہ نشستیں برقرار، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
- پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
- ورلڈکپ؛ افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی
- کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
- اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی؛ عمران خان کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
- آشوب چشم، پنجاب میں 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند
56سالہ شخص نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں پکا دیے

56 سالہ مرد اور 32 خاتون 3 سال سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے؛ فوٹو: بھارتی میڈیا
ممبئی: بھارت میں 56 سالہ شخص نے بغیر شادی کے تین سال سے ساتھ رہنے والی خاتون سرسوتی ویدیا کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کیے اور پریشر کُکر میں پکادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بغیر شادی کے ’لیو ان ریلیشن شپ‘ میں ایک ساتھ رہنے والے جوڑوں کے بہیمانہ قتل کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آفتاب پونا والے کا کیس ابھی ماند نہیں پڑا تھا کہ ایک اور ہولناک واردات ہوئی ہے۔
ممبئی کے علاقے گیتا نگر کے ایک رہائشی پروجیکٹ کی ساتویں منزل سے ناقابل برداشت بدبو آنے پر پولیس کو بلایا گیا۔ پولیس اندر داخل ہوئی تو ایک خاتون کی لاش کے گلے سڑے ٹکڑے تھیلوں اور بیٹ شیٹس میں بندھے ہوئے ملے۔
لاش کے کچھ ٹکڑوں کو پریشر کُکر میں پکایا گیا تھا جب کہ بلینڈر کی مدد سے ہڈیوں کا پاؤڈر بنایا اور اسے نالے میں بہا دیا گیا تھا۔
پولیس نے فلیٹ میں مقتولہ کے ساتھ رہنے والے 56 سالہ منوج سائے کو گرفتار کرلیا۔ جس نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے خودکشی کی تھی۔
خاتون کی شناخت 32 سالہ سرسوتی ویدیا کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اس فلیٹ میں گزشتہ 3 برسوں سے کرائے پر رہ رہے تھے۔
چند ماہ قبل ہی والکر نامی 27 سالہ لڑکی کو اس کے لیو ان ریلیشن شپ ساتھی آفتاب پونا والا نے گلا دبا کر قتل کیا تھا اور لاش کے 35 ٹکڑے کرکے 18 دنوں میں جنگل کے مختلف علاقوں میں پھینک دیے تھے۔
اس واقعے کو انتہا پسند ہندوؤں نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا تھا اور آفتاب پونا والے کو ’لو جہاد‘ کا حصہ قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔