- سوا کروڑ اضافے سے غریب پاکستانی 9.5 کروڑ ہو گئے، عالمی بینک
- ٹیم میں تبدیلیاں، انضمام اور بابر نے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کردیں
- عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں، انضمام الحق
- سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل
- نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
- آزمودہ ہتھیاروں سے مشن ورلڈکپ میں سرخرو ہونے کا پلان
- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
گزشتہ سال سیلاب کے بعد 30 لاکھ افراد کو ملیریا ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو
اسلام آباد: گزشتہ سال سیلاب کے بعد 30 لاکھ افراد کو ملیریا ہونے کا انکشاف ہوا جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ملیریا کنٹرول پروگرام کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سید حسین طارق کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت صحت سے متعلق 2005-06 اور 2017-18 تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے کئی ماہ سے محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
کنوینیر کمیٹی نے کہا کہ سب اپنے اپنے کام چھوڑ کر ادھر آتے ہیں اور میں حیدر آباد سے آتا ہوں، 26 مئی کو کمیٹی کا نوٹس ہوا تھا، آپ کے پاس ڈی اے سی کا وقت تھا، کیا آپ کو معلوم ہے پی اے سی پر کتنے اخراجات ہوتے ہیں؟
اجلاس کے دوران سیلاب کے بعد ملک میں 30 لاکھ افراد کو ملیریا ہونے کا انکشاف کیا گیا۔ کمیٹی نے ملیریا کنٹرول پروگرام کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
کنوینر کمیٹی سید حسین طارق نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کے پاس گھر نہیں ہیں، وہاں ملیریا کنٹرول پروگرام والے کیا کر رہے ہیں؟ میں نے ان علاقوں میں ملیریا کنٹرول پروگرام حکام کو نہیں دیکھا، حیدرآباد میں شہری اور دیہی علاقے ڈوبے ہوئے تھے۔
ملیریا کنٹرول پروگرام حکام نے جواب دیا کہ ملیریا دیہی علاقوں کا مرض ہے۔ سید حسین طارق نے استفسار کیا کہ کیا شہری علاقوں میں ملیریا نہیں ہوتا؟ ملیریا کنٹرول پروگرام نے دیہی علاقوں میں کتنا خرچہ کیا؟
کمیٹی نے ملیریا کنٹرول پروگرام حکام سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کیے گئے اقدامات بارے تفصیلات طلب کرلیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔