بلیو سبسکرائبرز کیلئے ٹویٹ ایڈٹ کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھا دیا گیا

ٹوئٹر بلیو انے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دورانیہ کو دُگنا کرنے کے حوالے سے اعلان کیا


ویب ڈیسک June 10, 2023

ٹوئٹر نے اپنے بلیو سبسکرائبرز کے لیے ٹویٹ میں ترمیم کرنے کے دورانیے کو دُگنا کر دیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو انے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں ٹویٹ ایڈٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا کر ایک گھنٹے تک کرنے کا اعلان کیا۔



ٹویٹ میں بتایا گیا کہ اب بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹویٹ میں ایک گھنٹے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں۔

بلیو سبسکرائبرز کے لیے ایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ برس ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد شامل کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں