ماں باپ کا مبینہ قاتل بیٹا دبئی فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جون 2023
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 راولپنڈی: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو آف لوڈ کر کےگرفتار کر لیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہ رومی تھانہ ٹوپی، صوابی پولیس کو اپنے ہی ماں باپ کے قتل کے سلسلے میں مطلوب تھا۔

ملزم فلائٹ نمبر پی کے 211  کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا  تھا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد صوابی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔