- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
باغ آزاد کشمیرضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کامیاب، ن لیگ کا دھاندلی کا الزام

فوٹو فائل
باغ: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 15 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا ہے۔
سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی باغ کی نشست ایل اے 15 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار 22619 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس 17 ہزار 321 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ ضمیر 4 ہزار 603 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا القمر 5 ہزار 257 کے فرق سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
کشمیر میں پیپلز پارٹی کے لوگ دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔۔ pic.twitter.com/Oxcx6XOw99
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) June 8, 2023
باغ کی نشست ایل اے 15 پر پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہوئی، جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ آصف زرداری کی مبارک باد پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے پرپی پی پی آزاد جموں کشمیر کی قیادت اور امیدوار ضیا القمر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پر ایک مرتبہ پھراعتماد کرنے پرآزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو کی مبارک باد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ضمنی انتخابات میں فتح پر امیدوار ضیا القمر اور تمام کارکنان کو مبارک باد و شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ’کراچی اور ملتان کے بعد آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات میں بھی تیر چل گیا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ضلع باغ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جیالے امیدوار کو کامیاب کروایا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا۔۔۔دھاندلی نا منظور pic.twitter.com/XhSuRcHvit
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) June 8, 2023
مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیپلزپارٹی نے کشمیر میں بھی ٹھپے لگانا شروع کردیے، دھاندلی نامنظور‘۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے لہذا اس کا احترام کیا جائے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔