مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جون 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: مسلم لیگ (ن) نے جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتخابی اتحاد کا عندیہ دے دیا۔

جہانگیر ترین کے اعلان پر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور اُن کے ساتھ شامل ہونے والے تقریبا لوگ اور عون چوہدری ہمارے کابینہ کے معاون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے حلقوں میں جہاں ترین صاحب کے امیدوار کھڑے ہوں گے وہاں ایک مشترکہ امیدوار آنے کا بھی امکان ہے، ترین صاحب اور ہم ایک ساتھ چلیں گے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کے قیام کا اعلان کردیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جبری طلاقوں کے بعد لوگوں کو جمع کر کے کسی بھی پارٹی کا قیام ملکی مسائل کا حل نہیں، پاکستان کے مسائل اور معاملات کا واحد حل آزادانہ اور شفاف انتخابات ہیں‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔