- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
ملک میں کاروں، ٹرکوں، ٹریکٹروں کی پیداوار میں کمی

بسوں کی پیداوار بڑھی، بلین ٹری پروگرام کے تحت 19 کروڑ پودے لگائے گئے (فوٹو: فائل)
اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران10بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 18 کروڑ 84 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ پاکستان تخفیف غربت فنڈ کے تحت اب تک صحت، تعلیم، پانی اور انفراسٹرکچر کے 38 ہزار 900 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان ریلویز کی آمدن 39,950 ملین روپے رہی۔ ٹیکس کٹوتی کے بعد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے منافع میں879فیصد کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کاروں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 78 فیصد کمی
رواں سال ملک میں کاروں کی پیداوار میں 47.3 فیصد کمی واقع ہوئی، گذشتہ مالی سال 2021-22 میں یہ پیداوار ایک لاکھ 66 ہزار 768 تھی جو رواں مالی سال میں کم ہو کر 87 ہزار 820 رہ گئی۔
ٹریکٹرز کی پیداوار 41 ہزار 872 تھی جو رواں مالی سال کے دوران 46 فیصد کی کمی کے ساتھ 22 ہزار626پر آ گئی۔ بسوں کی پیداوار 606 رہی جبکہ اس کے مقابلہ میں 2021-22 کے دوران یہ تعداد 459 تھی۔ رواں مالی سال کے دوران 2 ہزار 677 ٹرکوں کی پیداوار ہوئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران یہ تعداد 4 ہزار 445 تھی۔
مزید پڑھیں: رواں مالی سال کے دوران زرعی ٹریکٹرز کی فروخت میں 97فیصد کمی ریکارڈ
سروے کے مطابق بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت ایک کروڑ 18 لاکھ بچے اس وقت تک رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 22 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔