- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
ملک میں مہنگائی بے لگام، رواں ہفتے بھی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی بے لگام ہو گئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے بھی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
ملک میں 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 41.06 فی صد رہی جب کہ حالیہ ہفتے ملک میں21اشیائے ضروریہ مہنگی ،10سستی ہوئیں۔ 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رواں ہفتے کے دوران آلو،پیاز،چکن ،ٹماٹر، لہسن،دال ماش، چینی،واشنگ سوپ ،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی،گڑ،چائے کی پتی اور چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 21 اشیا مہنگی ہوگئیں جب کہ ایل پی جی،دال مونگ،دال مسور،دال چنا،آٹا،انڈے اور کوکنگ آئل سمیت 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی اور20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 29.15فیصد،پیاز20.85فیصد،چکن7.01 فیصد،چائے 1.38فیصد،آلو1.74فیصد،چ ایری سک نائن اول1.26 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں1.02 فیصد اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں6.60 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں2.02فیصد،انڈے کی قیمتوں میں3.41فیصد،ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.33فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں2.22فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں0.65فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں2.16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں38.24فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں41.06فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں40.20فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 39.27فیصد رہی۔ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 39.32فیصدرہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔