- پاکستان اور جرمنی میں دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے پردستخط
- ترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، نگراں وزیراعظم عدالت طلب
- پیمرا کا فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظر ثانی واپس لینے کا فیصلہ
- نگران حکومت نے ملکی معیشت کی بحالی کیلیے منصوبہ تیار کرلیا
- چینی شہریوں، منصوبوں، کمپنیوں کی حفاظت مزید سخت کرنے کا فیصلہ
- بھارت؛ جشن میلاد النبی پرگلی سجانے پرہندوانتہاپسند بے قابو، مسلمان خواتین پربدترین تشدد
- ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے پیغام جاری کردیا
- تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
- ایشین گیمز؛ نیپال نے ٹی20 کی تاریخ ہی پلٹ کررکھ دی
- 90 فیصد پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات بڑھتی قیمتوں کا سبب
- عالمی منڈی میں خام تیل سستا
- روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان کیلیے روانہ
- یورپی یونین کا سیلاب زدگان کے لیے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان
- برازیلی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے تیسری شادی کرلی
- ایپل نے آئی فون 12 کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کر دیا
- متوسط گھرانوں کے بچے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تحقیق
- اندھے علاج نے آنکھوں سے روشنی چھین لی
- بورڈ کا کرکٹرز کے ساتھ تاریخی سینٹرل کنٹریکٹ معاہدے پر اتفاق
- عراق ؛ شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
کریم بینزیما کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال

اسٹار فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے الاتحاد کلب کے ہزاروں شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کرلیا (فوٹو: ٹوئٹر)
ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کا سعودی عرب میں شاندار استقبال کیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی کلب الاتحاد کے ساتھ باضابطہ طور پر 3 سالہ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جدہ پہنچنے پر اسٹار فٹبالر کا شاندار استقبال کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کلب کی انتظامیہ نے کریم بینزیما کو خوش آمدید کہا اور بیلن ڈی آر کے خطاب سے بھی نوازا، اسٹار فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے الاتحاد کلب کے ہزاروں شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا
اس موقع پر کریم بیزیما نے الاتحاد کلب جوائن پر کہا کہ ’’میں بحثیت مسلمان ہمیشہ سعودی عرب میں رہنا چاہتا ہوں‘‘۔
شائقین نے کہا کہ کریم بینزیما اور رونالڈو کی سعودی لیگ میں شرکت سے عرب ممالک میں کھیل کو مزید مقبولیت ملے گی۔
مزید پڑھیں: ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کو سعودی کلب نے بڑی پیشکش کردی
یاد رہے کہ اسٹار پلئیر سے سعودی کلب نے فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا ہے۔
قبل ازیں 35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔