- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسیں معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
جاپانی ریسٹورینٹ کا سویا سوس کی بوتل چاٹنے والے بچے پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ

بچے نے سویا سوس کی بوتل چاٹنے کی ویڈیو وائرل کردی تھی؛ فوٹو: فائل
ٹوکیو: جاپان کی ایک معروف فوڈ چین ’سوشی‘ نے ریسٹورینٹ میں دوستوں کے ہمراہ آنے والے بچے پر 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ صرف اس لیے کردیا کیوں کہ اس نے سویا کی بوتل کو چاٹا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف ریسٹورینٹ نے اوساکا ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہرجانے کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا کہ بچے کی اس حرکت کے بعد ان کے ریسٹورینٹس میں گاہکوں کی تعداد تیزی سے گرنے لگی ہے۔
انتظامیہ نے بچے کے خلاف مقدمے میں کہا کہ بچے نے ویڈیو وائرل کی جسے دیکھ کر گاہک یہ تصور کرنے لگے ہیں کہ ریسٹورینٹ میں حفظان صحت کے معیار کو برقرار نہیں رکھا جاتا اور بچے کی اس حرکت سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔
بچے نے عدالت میں سویا کی بوتل چاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اس حرکت پر ندامت اور پچھتاوا ہے۔ یہ غیر ارادی طور پر ہوا۔ معافی چاہتا ہوں اور عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
بچے نے یہ بھی کہا کہ ان کی ویڈیو کزن نے بنائی اور اسے ایک اور دوست کو بھیج دیا جس نے فوٹیج کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ میرا ویڈیو وائرل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ رواں برس کے آغاز میں پیش آیا تھا اور 22 مارچ کو ریسٹورینٹ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس واقعے کے باعث تین ماہ میں ان کے گاہکوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔