- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
- صحت کے لیے مفید برتنوں کا انتخاب کیسے کریں؟
- میٹا نے پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کردیا
- کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہوگا
- ڈرون حملے میں زخمی بحرینی فوج کا اہلکار چل بسا؛ تعداد 3 ہوگئی
- پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی
- قومی و صوبائی اسمبلی کی موجودہ نشستیں برقرار، ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
- ڈالر کے نرخ میں مسلسل 17 ویں دن بھی کمی
- کراچی میں شہریوں نے دو ڈکیت پکڑلیے، کھمبے سے باندھ کر پٹائی
- بھارت میں زیادتی کے بعد برہنہ لڑکی مدد مانگتی رہی؛ کسی نے دروازہ نہ کھولا
- پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
- ورلڈکپ؛ افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی
- کراچی میں دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
- اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی؛ عمران خان کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
- آشوب چشم، پنجاب میں 4 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند
میئر کراچی کا انتخاب؛ پی ٹی آئی کے گرفتار یو سی چیئرمینز کو سٹی کونسل پہنچانے کا حکم

(فوٹو: فائل)
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے تمام گرفتار یو سی چیئرمینز کو سٹی کونسل پہنچانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبدالرحمٰن پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو میئر کراچی کے انتخاب میں منتخب یو سی چیئرمینز کو حصہ لینے سے روکنے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے سیف الدین ایڈووکیٹ اور عثمان فاروق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
دوران سماعت پولیس اور سندھ حکومت نے 4 گرفتار یو سی چیئرمینز کی فہرست پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق فردوس شمیم نقوی، عمردراز، سید امجد اور محمد مصطفیٰ مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں۔ فردوس شمیم نقوی این آئی سی وی ڈی سکھر میں زیر علاج ہیں۔ سندھ حکومت نے تمام منتخب نمائندوں کو سٹی کونسل پہنچانے سے معذرت کرلی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم تمام منتخب افراد کو پہنچانے کی ذمے داری نہیں لے سکتے۔
جماعت اسلامی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 2 روز قبل بھی ایک یو سی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی گرفتار ہونے والے یو سی چیئرمینز کی الگ سے تفصیل پیش کریں۔ الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، وہ کیا کررہا ہے؟
الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی واضح ہدایت ہے کہ منتخب نمائندوں کو الیکشن عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ گرفتار منتخب نمائندوں کو الیکشن کے روز متعلقہ فورم تک پہنچانے کی ذمے داری لیتے ہیں، جو نمائندے گرفتار نہیں ان کی شرکت کی ذمے داری ہماری نہیں، جس پر جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ سٹی کونسل اور ٹاؤنز میں پولیس نے منتخب نمائندوں کو ہراساں کیا۔ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کو میئر اور ٹاؤنز کے انتخابات میں شرکت سے روکا جارہا ہے۔ عدالت تمام منتخب نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں، اس لیے جھوٹے الزمات لگائے جارہے ہیں، جس پر جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ شکست سے خوفزدہ پیپلز پارٹی انتظامی مشینری کو استعمال کررہی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے میئر کراچی کے الیکشن میں تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت گرفتار منتخب نمائندوں کو بہ حفاظت سٹی کونسل پہنچائے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق تمام منتخب نمائندوں کو میئر اور ٹاؤنز کے انتخابات میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام گرفتار یو سی چیئرمینز کو میئر کے الیکشن کے لیے سٹی کونسل پہنچانے کا حکم دیدیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔