- مستقبل قریب میں ملکی سیاست میں فوج کا کردار برقرار رہے گا، نگراں وزیراعظم
- کے پی پولیس کے دو اہلکار بھتہ خوری پر گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
- نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا، نگراں وزیر داخلہ
- میکسیکو ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والے طیارے ٹکرا گئے؛ ہلاکتیں
- ڈیجیٹل لین دین میں پاکستانی صارفین کی بڑی تعداد خطرے میں ہے، عالمی ادارہ ویزا
- ورلڈکپ اسکواڈ؛ حسن علی کی سرپرائز سلیکشن پر بابراعظم کی میم وائرل
- کس قانون کے تحت چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- راولپنڈی؛ پولیس نے 3سالہ بچے کو بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کرلیا
- خیبرپختونخوا میں سیاستدانوں کو افغانستان سے بھتے کی کالز کرنے والا گروہ گرفتار
- پاکستان نے اپنا جنگی بحری جہاز "پی این ایس طارق" برطانیہ کو دے دیا
- سی ٹی ڈی نے مبینہ دو را ایجنٹس کو گرفتار کرلیا
- ورلڈکپ؛ ٹاپ فور چھوٹا ہدف ہے، فاتح ہوکر واپس آنا چاہتے ہیں، بابراعظم
- فیض آباد دھرنا کیس؛ آئی بی کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست واپس لینے کی استدعا
- ریلوے پولیس نے مسافر کا ٹرین میں گم ہونے والا پرس ڈھونڈ نکالا
- کراچی میں دو واقعات میں شہریوں کی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک
- آذربائیجان کے آئل ڈپو میں دھماکا؛20 افراد ہلاک اور 200 زخمی
- شاہین سے جھگڑے کی خبروں پر بابراعظم نے کُھل کر بات کردی
- ’’میرا بیٹا خوشی خوشی آپکے خلاف میڈن اوور کھیلے گا‘‘ بابر کے والد کا آصف کو جواب
- انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
- اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا
سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا، اس کے فوائد کیا ہیں؟

(فوٹو: انٹرنیٹ)
اسلام آباد: حکومت نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر عائد دو فیصد فائنل ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ’’ڈائمنڈ کارڈ‘‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ یہ کارڈ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 144 کھرب 60 ارب کا بجٹ پیش، ترقیاتی منصوبوں کیلیے تاریخی رقم مختص، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والوں کو ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس دیا جائے گا جبکہ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جانے والا گریٹس پاسپورٹ بھی فراہم کیا جائے گا اور ایسے پاکستانیوں کو سفارت خانوں و قونصل خانوں تک ترجیح بنیاد پر رسائی دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ائیر پورٹس پر ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والوں کو فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ریمیٹنسس کارڈ رکھنے والو کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔