- خبردار! گوگل کے غیرفعال اکاؤنٹس کی بندش میں 2 روز باقی رہ گئے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
- مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کیلیے اہم ہے، شہباز شریف
- اے آئی پھیپڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت
- جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
- ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ
- کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی
سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی میں ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ، نہانے پر پابندی

فوٹو فائل
کراچی: کمشنرکراچی اقبال میمن نے سمندری طوفان کے سبب ساحل پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کمشنر کراچی نے 11جون سےطوفان کےاثرات مکمل ختم ہونےتک سمندر میں جانےپردفعہ 144 نافذکردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 12 گھنٹے پہلے جاری ہونے والی رپورٹ کےمطابق سمندری طوفان ’بپرجوئے‘ کا رخ آہستہ آہستہ شمال مشرق کی جانب ہوا ہے اور سمندری طوفان کراچی کےجنوب میں1120 کلومیٹر فاصلے پر ہے۔
سمندری طوفان کے باعث 130 سے150 اور 160 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیزہوائیں چلنےکا امکان ہے۔ سمندری طوفان کےباعث سمندرمیں پہلےسےموجودماہی گیروں کو بھی خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے کھلے سمندر پر شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنراوراسٹنٹ کمشنرپابندی پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔
اُدھر سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے الرٹ جاری کردیا، جس میں تمام اداروں کو 12 سے 14 جون تک الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کے پی ٹی نے ماہی گیروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بارہ جون سے کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں کیونکہ سمندر کی صورتحال ہہت خطرناک اور اونچی لہریں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ الرٹ کے مطابق مکران کوسٹل کے علاقوں میں 13 جون کی رات سے 14 جون کی صبح کے درمیان تیز ہوائوں اور طوفانی بارش کا امکان ہے۔
کے پی ٹی اعلامیے کے مطابق طوفان کے سسٹم کے مرکز کی اردگرد 25 سے 28 فٹ بلند لہریں پیدا ہورہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔