- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی فیسیں معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
مرتضی وہاب کے کاغذات جمع کراتے وقت کارکنان کی دھکم پیل، آر او دفتر کے دروازے ٹوٹ گئے

امیدوار اسکروٹنی کے موقع پر کارکنان کو ساتھ لانے سے گریز کریں، آر او
کراچی: میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کارکنان کی دھکم پیل کی وجہ سے ریٹرننگ افسر کے کمرے اور دفتر کے 2 دروازے ٹوٹ گئے۔
آر او کے کمرے میں جانے کے لیے کارکنان کی جدوجہد کے دوران دروازہ اکھڑ گیا البتہ شیشہ ٹوٹنے سے بچ گیا، مرتضی وہاب کی واپسی کے دوران بھی کارکنان کی بھیڑ کی وجہ سے دفتر کا دوسرا دروازہ بھی ٹوٹ گیا اور اس کے شیشے کے ٹکڑے بکھر گئے۔
ریٹرننگ افسر نذر عباس نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل الیکشن کمیشن آفس میں کارکنوں کی ہلڑ بازی کا نوٹس لیا گیا ہے مگر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، امیدوار اسکروٹنی کے موقع پر کارکنان کو ساتھ لانے سے گریز کریں۔
انہوں نے بتایا کہ میئر و ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے الیکشن کے موقع پر امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے انتطامیہ سے رابطے میں ہیں، پیر کو اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ایک اجلاس ہوگا جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ والے دن پولنگ اسٹیشن کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے تکمیل تک پہنچانے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔