- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی شامل
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب، نجکاری فیصلے تیار لسٹ کے تحت ہونگے، وزیر خزانہ
- حارث رؤف کی فٹنس پر خدشات ختم ہوگئے
- بھارت؛ منی پور خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ریاستی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
- درآمدی اشیا پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکی تجویز مسترد
- حضورِ اقدس ﷺ کی پسندیدہ اشیائے خور و نوش
- بھارتی پروپیگنڈا مسترد، امریکا کا کینیڈا کی مکمل حمایت کا اعلان
- رحمتِ عالم ﷺ کا عفو عام
- دعائے خلیل و نوید مسیحا ﷺ
- نسیم شاہ کی غیرحاضری میں بھی ورلڈکپ کیلیے پاکستانی پیس اٹیک مضبوط قرار
- بھارت سے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگی، پاکستان کا واضح موقف
- گوگل کا چیٹ بوٹ کو اَپ گریڈ کرنے کا اعلان
- ٹائپ 1 ذیا بیطس کے مریضوں کی زندگی بڑھانے والا طریقہ کار وضع
- ایشیاکپ؛ سری لنکا کی بدترین شکست پر تحقیقات کا مطالبہ
- ڈالرز آئے فٹنس گئی، لیگز نے کرکٹرز کو تھکا دیا
- سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، جسٹن ٹروڈو
پاسپورٹ کے مسئلے پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لے کر رہا کردیا

فوٹو انٹرنیٹ
بیجنگ: دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو چین کی پولیس نے حراست میں لیا اور تفتیش کے بعد رہا کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے ویزے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر سے تفتیش بھی کی۔
عالمی میڈیا کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ میسی اپنا ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اُن کے پاس اسپین کا پاسپورٹ تھا۔ بعد ازاں یقین دہانی اور قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے فٹبالر کو جانے کی اجازت دے دی۔
مزید پڑھیں: رونالڈو یا میسی؛ سرجیو کے لیے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی!
ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ فٹبالر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ میسی نجی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے جہاں وہ آئندہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: لیونل میسی ’’انٹر میامی‘‘ فٹبال کلب جوائن کرینگے، تصدیق ہوگئی
اس سے قبل میسی نے 2017 میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جبکہ وہ اب تک چین کے 7 دوسرے کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔