چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

آفتاب خان  ہفتہ 10 جون 2023
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

سکھر: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبرکرائم سرکل سکھر نے کارروائی کے دوران چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کر کے لاڑکانہ کے رہائشی ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پرچائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی،ملزم کے موبائل فون سے فیس بک آئی ڈی اورچائلڈ پورنوگرافی کا مواد برآمد کرلیاگیا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔