- امریکا: گاڑی پُل سے کھائی میں جاگری، شہری ہلاک، گوگل پر مقدمہ درج
- ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے، وزیراعظم
- سندھ میں جہاں جرم ہوگا اُس علاقے کے سردار کیخلاف کارروائی کریں گے، نگراں وزیر داخلہ
- چوہدری پرویز الہی کیخلاف کرپشن کا چھٹا مقدمہ درج
- لال حویلی کو خالی کرانے کیلیے گرینڈ آپریشن آج کیا جائے گا، ایف آئی اے سے مدد طلب
- ہائی پریشرلائنوں سے گیس چوری میں خود سوئی گیس کے افسران ملوث ہیں، صنعتکار
- شہباز شریف اور مریم نواز ہنگامی دورے پر آج لندن جائیں گے
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے امریکا کے 3 شہر فائنل
- ون ڈے رینکنگ: بھارت کے محمد سراج نمبر ون بولر بن گئے
- ٓآٹزم کے شکار لڑکے نے بغیر کسی خاص ٹریننگ کے گولف ٹورنامنٹ جیت لیا
- کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، ڈیڑھ ارب کی غذائی اجناس برآمد
- کراچی؛ عائشہ منزل کے قریب ٹریفک حادثے میں شوہر جاں بحق، اہلیہ زخمی
- ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن میں دہشت گرد ہلاک
- اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، رضوان کا سوشل میڈیا پر پیغام
- صوابی؛ کنویں میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
- 22 خواتین کا قاتل، امریکی جیل میں قتل
- سی ڈی اے جعلی فائلز تیاری کیس؛ ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کمرہ عدالت سے گرفتار
- ترکیہ کے صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش
- پیرس اولمپکس 2024 میرا ہدف ہے، ارشد ندیم
- چھپکلی کی نئی نسل دریافت
ایمیزون جنگلات میں 1 ماہ قبل گُم ہوجانے والے بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/06/2496532-c_-1686415302-886-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
بوگوٹا: کولمبیا میں 40 دن قبل گُم ہوجانے والے بچے ایمیزون کے جنگلات سے زندہ حالت میں مل گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے ایمیزون جنگلات میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ رہنے والے چار مقامی بچے زندہ مل گئے اور انہیں ہفتے کی صبح دارالحکومت بوگوٹا لے جایا گیا۔
جنگل میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں بچ جانے والے بچوں کو ہفتہ کی صبح آرمی میڈیکل طیارے کے ذریعے ملٹری ہوائی اڈے پر پہنچایا گیا۔ انہیں اسٹریچرز پر طیارے سے اتارا گیا اور کمبل میں لپیٹ کر ایمبولینسیں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔
سرچ آپریشن کی قیادت کرنے والے جنرل پیڈرو سانچیز نے بچوں کی تلاش کا سہرا ریسکیو ٹیموں کی کوششوں میں شامل مقامی لوگوں کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جیسے ہی بچوں کو پایا ہم معجزہ، معجزہ پکارنے لگے۔
دوسری جانب صدر مملکت گستاو پیٹرو نے بچوں کے بچاؤ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ آج ہمارا ایک جادوئی دن ہے۔ بچے فی الحال ابھی کمزور ہیں، ڈاکٹروں کو ان کی دیکھ بھال کرنے دیں۔
کچھ عرصہ قبل امیزون میں طیارہ حادثہ پیش آیا تھا جس میں 13، 9، 4 اور 1 سال کے بچے تھے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے کے بعد چاروں بچے یکم مئی سے جنگل میں اکیلے گھوم رہے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔