مستونگ میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں 4 لیویز اور2 پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 29 اپريل 2014
مقابلے کے دوران اسٹسٹنٹ کمشنر شفقت انور، ڈی ایس پی اور علاقہ ایس ایچ او سمیت 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔۔  فوٹو: فائل

مقابلے کے دوران اسٹسٹنٹ کمشنر شفقت انور، ڈی ایس پی اور علاقہ ایس ایچ او سمیت 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: مستونگ میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں 4 لیویز اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ  پولیس صرف ایک ہی ڈاکو کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی اور دوسرا فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ شہر میں ڈاکوؤں نے بینک لوٹنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ گئی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں  ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ ڈاکو فرار ہوکر قریبی علاقے میں روپوش ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نےعلاقے کا گھیراؤ کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 لیویز اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ اسٹسٹنٹ کمشنر شفقت انور، ڈی ایس پی اور علاقہ ایس ایچ او سمیت 10 اہلکار زخمی ہوگئے، فورسز نے  جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔