اداکارہ صحیفہ جبار کا ذہنی مسائل میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 13 جون 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

دبئی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ذہنی مسائل میں مبتلا ہیں اور مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اسٹوریز پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ شدید ذہنی مسائل کا شکار ہیں کئی مہینوں سے سوئی نہیں ہیں۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’میں ان دنوں ذہنی مسائل میں مبتلا ہوں، میں اس بات کو تسلیم نہیں کر پارہی اور بہت بےسکون ہوں‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہورہا ہے جبکہ وہ اپنے جذبات پر قابو بھی نہیں رکھ سکتیں اور آنسو بہائے بنا بات نہیں کر رہیں۔

صحیفہ جبار نے مزید کہا کہ وہ روزانہ موت کی خواہش کرتی ہیں وہ کچھ بھی کھاتی پیتی نہیں ان کا وزن 12 کلو کم ہوگیا ہے اور انہیں ہر کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ پیسہ ہی سب کچھ ہے اور مجھے سب کچھ ہوتے ہوئے کس بات کی تکلیف ہے مگر میں بتا دوں کہ میں اس وقت دبئی کے عالیشان ہوٹل کے نرم و ملائم اور پرسکون بیڈ پر لیٹ کر یہ سب لکھ رہی ہوں مگر میں اس وقت بھی ناقابلِ بیان تکلیف میں ہوں۔

صحیفہ نے اپنے شوہر کے حوالے سے بتایا کہ وہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ان کی پوری طرح مدد کر رہے ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی انہوں نے ایسا کونسا اچھا کام کیا تھا جو انہیں اتنا سمجھنے اور محبت کرنے والا شوہر ملا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔