ڈرامہ کوئن وینا ملک کا پاکستان آنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 29 اپريل 2014
وینا ملک کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں متوقع ہے تاہم حتمی تاریخ ابھی طے نہیں پائی ہے، مینیجر وینا ملک   فوٹو: فائل

وینا ملک کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں متوقع ہے تاہم حتمی تاریخ ابھی طے نہیں پائی ہے، مینیجر وینا ملک فوٹو: فائل

اسلام آباد: شادی کے بعد اداکاری کو خیر باد کہنے والی ڈرامہ کوئن وینا ملک نے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 سال بعد پاکستان واپس آنے والی وینا ملک اور اسد بشیر خٹک بدھ کی صبح نجی پرواز کے ذریعے 7 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے جبکہ وینا ملک کے منیجر سہیل راشد کا کہنا ہے کہ وینا ملک کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں متوقع ہے تاہم حتمی تاریخ ابھی طے نہیں پائی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اپنی فحش تصاویر اور بے باک اداکاری سے شہرت پانے والی  وینا ملک نے دبئی میں  بزنس مین اسد خٹک سے گزشتہ سال 25 دسمبر کو شادی کرلی تھی  جس کے بعد دونوں امریکا چلے گئے تھے جہاں اسد خٹک کے خاندان نے  شادی کی دیگر روایتی رسومات کے ساتھ ولیمے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں وینا نےمغربی انداز میں دلہن بن کر شرکت کی تھی، اب پاکستان آنے کے بعد وینا ملک  کی شادی کی ایک اورتقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔