برازیل میں سانپ تھراپی کی مقبولیت میں اضافہ

سانپ تھراپی کے ماہرین کا خیال ہے کہ زندہ سانپوں کا مساج بہت سی جسمانی اور نفسیاتی بیماریاں دور کر سکتا ہے


ویب ڈیسک June 16, 2023
برازیل کے ایک کلینک میں سانپوں، کچھووں اور چھپکلیوں سے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

برازیل میں کئی افراد سانپوں کے مساج سے امراض کا علاج کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق 'سانپ تھراپی' ڈپریشن سے لے کر معذوری تک میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

دارالحکومت ساؤ پالو میں ایسا ہی ایک سانپ کلینک کھولا گیا ہے جس میں سیاہ اور پیلے، بوا سانپ اور دیگر اقسام کے سانپ موجود ہیں۔ اگرچہ دنیا بھر میں چہرے کے مساج کے لیے گھونگھے بھی استعمال ہو رہے ہیں لیکن سانپوں کو دیگر امراض کے لیے اب آزمایا جارہا ہے۔

اسی کلینک سے وابستہ گھبراہٹ، آٹزم اور معذوری کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے کہا ہے کہ یہ غیرمعمولی ریپٹائل تھراپی سے مریض سکون محسوس کرتا ہے۔ دیکھا گیا ہے اس سے مریضوں میں گفتگو، روابط، بات چیت اور دیگر صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔



کلینک سے وابستہ خاتون ڈاکٹر اینڈریا روبیرو گزشتہ دس برس سے چھپکلیوں، کچھووں اور غیرزہریلے سانپوں سے لوگوں کا علاج کررہی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ جب جب لوگ جانوروں کے قریب آتے ہیں تو وہ بالخصوص پالتو اور بے ضرر جانور کی قربت سے سکون محسوس کرتے ہیں۔

حادثے میں دماغی چوٹ کے شکار 34 سالہ مریض جب جب یہاں آتے ہیں ان کی گردن کے گردن ایک موٹا سانپ لپیٹ دیا جاتا ہے۔ اس سے گردن کو گرمی اور وزن محسوس ہوتا ہے۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ مریض اب غذا چبانے کے قابل ہوچکا ہے۔

کلینک میں جانوروں کا ڈاکٹر بھی ہے جو سانپوں اور دیگر جانوروں کے اسٹریس پر نظر رکھتا ہے۔ تناؤ کی صورت میں وہ انسانوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر اینڈریا کے مطابق گزشتہ دس برس میں اب تک کوئی ناخوشگوار حادثہ نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں