عامر خان کی والدہ زینت حسین کی 89 سالگرہ پر شاندار تقریب تصاویر وائرل

عامر خان نے فلم اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے لیکن وہ جلد ایک نئی فلم ’چیمپئنز‘ کو پروڈیوس کریں گے


ویب ڈیسک June 15, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے 'لال سنگھ چڈا' کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد فلموں سے وقفہ لیا ہوا ہے اور وہ اپنی فیملی کو وقت دے رہے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے اپنی والدہ زینت حسین کی 89 سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب سجائی۔

اداکار نے یہ اہم تقریب اپنے گھر میں سجائی جس میں ان کی فیملی کے افراد شامل تھے اور اس موقع پر معروف گلوکارہ پراتیبھہ سنگھ باگھیل کو پرفارم کیلئے دعوت دی گئی تھی۔

بھارتی گلوکارہ نے تقریب میں بہت انجوائے کیا اور انہوں نے اس خصوصی تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں انہیں اداکار اور ان کی فیملی ممبران کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔




انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عامر خان کے گھر سے انہیں بہت محبت، پیار اور دعائیں ملی ہیں جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے فلم اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے لیکن وہ جلد ایک نئی فلم 'چیمپئنز' کو پروڈیوس کریں گے۔

مقبول خبریں