ایشیاکپ؛ پاکستان میں میچز بڑھا کر 5 کرنے کی بات ہورہی ہے، مینجمنٹ کمیٹی چیف

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 17 جون 2023
گرین شرٹس کم ازکم اپنے 2میچز ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلیں گے، نجم سیٹھی (فوٹو: کرک انفو)

گرین شرٹس کم ازکم اپنے 2میچز ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلیں گے، نجم سیٹھی (فوٹو: کرک انفو)

 لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیاکپ کیلیے پاکستان میں میچز بڑھا کر 5 کرنے کی بات ہو رہی ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیاکپ کیلیے ہمارا مطالبہ 5 میچز کا تھا، اے سی سی میں پہلے 2مقابلوں کا کہا گیا، 3اور پھر 4کیے گئے، اب بھی پاکستان میں میچز بڑھا کر 5کرنے کی بات چل رہی ہے،گرین شرٹس کم ازکم اپنے 2میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کا ہائبرڈ ماڈل منظور کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ

انھوں نے کہا کہ ہم نے شیڈول میں کچھ تبدیلیوں کا تقاضا کیا ہے، پاکستان میں میچز زیادہ ہوسکتے تھے مگر ایونٹ کا دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے کچھ فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، باقاعدہ مکمل شیڈول چند روز میں سامنے آجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔