برازیل میں طوفان نے تباہی مچادی11 ہلاک اور25 لاپتا

برازیل میں آنے والے طوفان میں ریسکیو آپریشن کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے


ویب ڈیسک June 18, 2023
برازیل میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی؛ فوٹو: فائل

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں طاقتور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 25 افراد لاپتا ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں آنے والے طوفان کے باعث ریو گرانڈے ڈو سل میں تیز بارشیں ہوئیں اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

برازیل میں طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا قصبہ کارا تھا جس کی آبادی 8000 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس قبضے میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ طوفان میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 25 لاپتا ہیں۔

طوفان اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کو محفوظ مقام پر مقام کردیا گیا۔ 2 ہزار 400 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ کئی علاقوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ برازیل میں ہلاکت خیز سیلاب ایک عام سی بات ہے اور اس نے کئی دہائیوں سے تباہی مچا رکھی ہے۔

 

مقبول خبریں