دوشاخہ زبان والی خاتون ایک وقت میں دو ذائقے محسوس کرسکتی ہیں

کیئرسٹن ملی گین اپنی ظاہری شکل تبدیل کرواتی رہی ہیں اور زبان ترشوانے کے بعد وہ ایک ہی وقت میں دو ذائقے بتاسکتی ہیں


ویب ڈیسک June 19, 2023
لاس ویگس کی کیئرسٹن ملی گین اپنی دوشاخہ زبان سے ایک وقت میں دو مختلف اشیا کا ذائقہ محسوس کرسکتی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ میٹرو نیوز لندن

امریکی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے جسم میں کئی ظاہری تبدیلیاں کروائی ہیں اور زبان کے کنارے کو درمیان سے کٹواکر دو شاخہ کیا ہے۔ اب اس وجہ سے وہ دو مختلف ذائقوں کو ایک ساتھ محسوس کرسکتی ہیں۔

کیئرسٹن نے اپنے بدن پر کئی ٹیٹو بنوائے ہیں اور اپنے ماتھے پر تتلی کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیٹو بھی کندہ کرائے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ خواتین اور بالخصوص ان کے گھروالے اس تبدیلی کو ناپسند کرتے ہیں لیکن مرد انہیں دیکھ کر ان کی جانب راغب ہوتے ہیں۔

اب تک وہ اپنے بدن، سینے، آنکھوں کی رنگت اور دیگر ٹیٹو بنواچکی ہیں جبکہ ناک اور زبان کو چھدوایا بھی ہے۔ اس سارے عمل پر کل 43 ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔



حال ہی میں انہوں نے زبان کو جراحی کی بدولت درمیان سے کاٹا ہے اور اب ان کا دعویٰ ہے کہ اس کے دونوں سروں پر ایک ساتھ مختلف کھانے والی اشیا رکھ کر وہ اس کا ذائقہ محسوس کرسکتی ہیں۔ کیئرسٹن نے محسوس کیا کہ زخم ٹھیک ہونے کے بعد زبان کے دونوں حصوں سے وہ الگ الگ اشیا کا احساس کرسکتی ہیں۔

سب سے پہلے انہوں نے ایک ہی وقت میں کوک اور اسپرائٹ کا تجربہ کیا اور دماغ میں دونوں کے ذائقے محسوس کئے۔ کیئرسٹن کے مطابق وہ اس ذائقے سے کچھ الجھن میں گرفتار ہوئیں۔

ٹک ٹاک پر ان کی ویڈیو بہت مقبول ہوتی ہیں اور دوشاخہ زبان سے دو مختلف اشیا چکھنے والی ویڈیو کو 24 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے اور اس پر اپنے کمنٹس دیئے ہیں۔

مقبول خبریں