وطن سے دوری نے مجھے سمجھ دار بنا دیا ہے، وینا ملک

ویب ڈیسک  بدھ 30 اپريل 2014
وطن سے دوری محبت کو بڑھاتی ہے، اپنوں میں واپس آکر بہت جذباتی ہو گئی ہوں، وینا ملک

وطن سے دوری محبت کو بڑھاتی ہے، اپنوں میں واپس آکر بہت جذباتی ہو گئی ہوں، وینا ملک

اسلام آ باد: اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وطن سے دوری محبت کو بڑھاتی ہے، خواہش ہے کہ اب پاکستان میں رہ کر کام کروں۔

شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا اپنا ملک ہے، وطن واپس پہنچنے پر اللہ کی شکر گزار ہوں، اپنوں میں واپس آکر بہت جذباتی ہو گئی ہوں، وطن واپس آ کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان میرا خاندان ہے، وطن سے دوری ہمیشہ محبت کو بڑھاتی ہے، ایک سمجھ دار لڑکی کے روپ میں وطن واپس آئی ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں رہ کر کام کروں۔

واضح رہے کہ بھارت میں اپنی فحش تصاویر اور بے باک اداکاری سے شہرت پانے والی  وینا ملک نے دبئی میں  بزنس مین اسد خٹک سے گزشتہ سال 25 دسمبر کو شادی کرلی تھی  جس کے بعد دونوں امریکا چلے گئے تھے جہاں اسد خٹک کے خاندان نے  شادی کی دیگر روایتی رسومات کے ساتھ ولیمے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں وینا نےمغربی انداز میں دلہن بن کر شرکت کی تھی، اب پاکستان آنے کے بعد وینا ملک  کی شادی کی ایک اورتقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔