یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کا اہم سرغنہ گرفتار

وقاص احمد نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔


ویب ڈیسک June 19, 2023
وقاص احمد نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار انسانی اسمگلر وقاص کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ وقاص احمد نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔

ایجنٹ وقاص نے یونان بھجوانے کے لئے 23 لاکھ روپے وصول کئے۔ اس کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے تفصیلات شئیر کی گئی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

علاوہ ازیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کراچی ائرپورٹ سے آف لوڈ ہونے والے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

sajid

ملزم ساجد محمود نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے بٹورے۔ ملزم کے خلاف اس سے پہلے کشتی حادثے کے حوالے سے ایک مقدمہ پہلے ہی درج تھا۔

ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا اور اسے گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی۔

ملزم کا نام امیگریشن بلیک لسٹ میں شامل تھا اور اس کا تعلق منڈی بھاؤالدین سے ہے۔ اس نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے وصول کئے۔

اس کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست متاثرہ نوجوان کے بھائی کی جانب سے دی گئی۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے