بنوں میں مسلح افراد نے خواتین پولیو رضا کاروں کو یرغمال بنا لیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 اپريل 2014
2 ماہ قبل ٹانک سے اغوا کئے گئے پولیو ٹیم کے 6 رضاکاروں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

2 ماہ قبل ٹانک سے اغوا کئے گئے پولیو ٹیم کے 6 رضاکاروں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

بنوں: مما خیل میں مسلح افراد نے 2 خواتین پولیو رضاکاروں کو یرغمال بنا کر ان کے ویکسین باکس توڑ دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے مما خیل میں مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی 2 خواتین رضاکاروں کو یرغمال بنا لیا اور ان سے ویکسین باکس بھی چھین کر توڑ دیئے۔ مقامی افراد نے خواتین رضا کاروں کو مسلح افراد کے نرغے سے چھڑایا جب کہ مسلح افراد نے پولیو رضا کاروں کو علاقے میں دوبارہ نظر آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ دوسری جانب 2 ماہ قبل ٹانک سے اغوا کئے گئے پولیو ٹیم کے 6 رضاکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔