- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
سندھ کے ذمے واپڈا کے 56 ارب روپے نہیں درحقیقت وفاق صوبے کا مقروض ہے، شرجیل میمن
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ سندھ کے ذمے واپڈا کے 56 ارب روپے کے بقایا جات میں کوئی صداقت نہیں درحقیقت وفاق سندھ کا مقروض ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کابڑامسئلہ دہشت گردی ہے، یوم شہدا ء پردفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کراچی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے امن و امان کی صورتحال پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔ پولیس ہی کی وجہ سے شہر اسٹریٹ کرائم میں بھی کمی آئی ہے تاہم اب بھی سندھ دہشت گردوں کا نشانہ ہے اور یہاں پولیس افسران پر حملے کئے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، وفاقی حکومت لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تو نہیں کرسکی مگر ملک سے بجلی ضرور ختم کردی ہے ۔ صورت حال یہ ہے کہ سندھ کے دیہات میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیرعلی کی جانب سے بجلی کی مد میں 56 ارب روپے کے واجبات کا واویلا مفروضوں پرمبنی ہے۔ ہمیں جو بل دیئے گئے ہیں اس میں واپڈا کی بڑی نااہلی سامنے آئی ہے،لائن لاسز کی سزا عوام کو دی جارہی ہے۔ درحقیقت وفاقی حکومت سندھ کو اس کا حصہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے خلاف خود سازش کر رہی ہے، پرویز مشرف کی کراچی میں موجودگی سے لگتا ہے سب طے پا گیا ہے اور دونوں میں ڈیل طے پاگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔