بینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر آج پاکستان کو موصول ہوجائیں گے

آئی این پی  منگل 20 جون 2023
یہ رقم رول اوور سہولت کے تحت پاکستان کو فراہم کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

یہ رقم رول اوور سہولت کے تحت پاکستان کو فراہم کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی: بینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر آج پاکستان کو موصول ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک آف چائنا کی طرف سے رقم کی منتقلی کے حوالے سے سوئفٹ کوڈ پاکستان کو موصول ہوگیا ہے، یہ رقم رول اوور سہولت کے تحت پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر قرض موصول

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جون کو بھی پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔