آئندہ تین روز کراچی میں موسم گرم اور بلوچستان کی ہوائیں اثرانداز رہیں گی

پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter June 20, 2023
فوٹو: فائل

اگلے 3 روز کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ دوپہر کے وقت بلوچستان کی مغربی ہوائیں اثر انداز رہیں گی، پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا موسم گرم و مرطوب رہا تاہم کچھ علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 67 فیصد تک بڑھنے کے سبب دن کے وقت حدت رہی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران مطلع گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی مغربی سمت کی ہوائیں جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران وسطی اوربالائی سندھ میں موسم گرم و شدید گرم جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، منگل کو دادو کا پارہ 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں