حکومت اور طالبان کمیٹیوں میں مذاکرات کے لیے جگہ کا تعین ہوگیا،مولانا یوسف شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 30 اپريل 2014
دونوں کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ تین روز میں متوقع ہے۔رکن طالبان کمیٹی فوٹو: فائل

دونوں کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ تین روز میں متوقع ہے۔رکن طالبان کمیٹی فوٹو: فائل

شیر گڑھ: طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہےکہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے لیے جگہ کا تعین ہوگیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ 3 روز میں متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو حکومت کے ساتھ فوج کی حمایت اور تائید بھی حاصل ہے، قوم امن معاہدے کی طرف دیکھ رہی ہے،حکومت اور طالبان مذاکرات کو کامیاب بنائیں جب کہ امریکی اور بھارتی لابی مذاکرات کی ناکامی کے لیے سرگرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا آئندہ اجلاس کے لیے فریقین سے کہا گیا ہے کہ اپنے تمام مطالبات ڈرافٹ کی شکل میں پیش کریں۔

میجر(ر)عامر کی مذاکرات سے علیحدگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ کمیٹی سے مکمل تعاون کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔