عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی

فی تولہ سونےکی قیمت 200 روپے کی کمی سے 218500 روپے کی سطح پر آگئی


ویب ڈیسک June 22, 2023
(فوٹو : انٹرنیٹ)

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں آج بھی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1929 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونےکی قیمت 200روپے کی کمی سے 218500روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 172 روپے گھٹ کر 187328روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مقبول خبریں