میکسیکو کے جنگلات سے قدیم مایا تہذیب کا شہر دریافت

مایا تہذیب جنوب مشرقی میکسیکو اور وسطی امریکہ کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی تھی


ویب ڈیسک June 21, 2023
[فائل-فوٹو]

جنوبی میکسیکو کے جنگلوں سے قدیم مایا تہذیب کا شہر دریافت ہوا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر 1000 سال پہلے مایا کلچر کا اہم مرکز رہا ہوگا۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (آئی این اے ایچ) کے ماہرین نے بتایا کہ شہر میں اہرام جیسی بڑی عمارتیں، پتھر کے ستون، تین پلازے اور تقریباً مرتکز دائروں میں ترتیب دیے گئے دیگر ڈھانچے موجود ہیں۔


fas


ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ شہر کو اوکمٹن (Ocomtún) کا نام دیا گیا ہے جس کا مایا زبان میں مطلب 'پتھر کا ستون' ہے۔ یہ شہر 250 اور 1000 اے ڈی کے درمیان جزیرہ نما کے وسطی نشیبی علاقے کا اہم مرکز ہوتا تھا۔


شہر کے آثار ملک کے یوکاٹن (Yucatan) نامی جزیرہ نما پر بالمکو ماحولیاتی ریزرو میں واقع ہیں اور اسے جنگل کے غیر دریافت شدہ حصے جس کی رقبہ یورپی ملک لکسمبرگ سے بھی بڑا ہے، کی تلاش کے دوران دریافت کیا گیا۔ یہ تلاش فضائی لیزر میپنگ (LiDAR) ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی۔


Untitled


مایا تہذیب جو اپنے جدید ریاضیاتی کیلنڈروں کے لیے مشہور ہے، جنوب مشرقی میکسیکو اور وسطی امریکہ کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی تھی۔ ہسپانوی فاتحین کی آمد سے صدیوں پہلے وسیع پیمانے پر سیاسی تباہی اس کے زوال کا باعث بنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے