کراچی جعلی افغان پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ

مسافر کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک June 22, 2023
فوٹو: ایکسپریس

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( یف آئی اے ) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی افغان پاسپورٹ پر اٹلی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد اسحاق بارو نامی مسافر فلائٹ نمبر TK709 سےاٹلی جارہا تھا، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا افغان پاسپورٹ جعلی نکلا اور اس پر لگی ہوئی اٹلی کے ویزے کی اسٹیمپ بھی جعلی ثابت ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ پاسپورٹ افغان ایجنٹ سے 5000 نارویجین کرونے کے عوض حاصل کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

AFGHAN-PASSPORT1

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے