کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

3 افراد نے مجھے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ٹریفک پولیس اہلکار


Staff Reporter June 24, 2023
3 افراد نے مجھے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ٹریفک پولیس اہلکار

پریڈی پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ ٹریفک سیکشن ایمپریس مارکیٹ کے اہلکار منیر حسین نے پریڈی پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی کے حوالے سے ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ اس دوران صدر دواخانہ سے پریڈی چوک داؤد پوتا روڈ کی جانب جانے والے موٹر سائیکل سوار کو اے ایس آئی صدیق نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا۔

ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام مبارک علی بتایا اس کا چالان کیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اس دوران اس کے دیگر 2 ساتھی بھی آگئے اور انھوں نے ٹریفک پولیس کو مغلظات بکیں جس کے بعد لاتوں اور گھونسوں سے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری کام میں مداخلت کی۔ بعدازاں وہ دونوں اشخاص صورت شناس موقع سے فرار ہوگئے ، میرا دعویٰ ہے مبارک علی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

پریڈی پولیس نے مقدمہ نمبر 490 سال 2023 بجرم دفعات 353 ،186 ، 504 اور 337 اے کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے