پشاور میں سلنڈر دھماکے سے گھر منہدم تین بچے جاں بحق اور والدین زخمی

امدادی ادارے نے سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تین بچوں کی لاشیں نکالیں اور ایک بچے کو زخمی حالت میں نکالا


ویب ڈیسک June 24, 2023
(فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

پشاور میں سلنڈر دھماکے کے سبب مکان گرگیا، امدادی ادارے نے جدوجہد کے بعد تین بچوں کو مردہ حالت میں اور والدین کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق کوہاٹ روڈ دورہ چوک گلی نمبر 4 میں شہزاد نامی شخص کا گھر سلنڈر دھماکے کے سبب منہدم ہوگیا، اطلاع ملتے ہی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور سات گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے 5 افراد کو نکالا۔

امدادی ادارے کے مطابق حادثے میں تین بچے جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہوئے،تمام افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 40 سالہ شہزاد عمر اور 29 سالہ زوجہ شہزاد عمر شامل ہیں جب کہ ان کے جاں بحق بچوں میں 8 سالہ زنیرہ، چار سالہ احد عمر اور تین سالہ جلیل عمر شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد کی نگرانی میں امدادی آپریشن سات گھنٹے جاری رہا، ریسکیو 1122 کی 8 ایمبولینسز، 3 ریسکیو ویکلز، 72 ریسکیو اہل کاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

[video width="640" height="368" mp4="https://c.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-24-at-2.58.13-pm-1687604792.mp4"][/video]

 

 

مقبول خبریں