ورلڈ کپ معرکہ، پاکستان سے زیادہ دباؤ بھارت پر ہوگا، ہربھجن سنگھ

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 28 جون 2023
جو ٹیم اس دباؤ کا سامنا عمدگی سے کرپائے وہ گراؤنڈ سے فاتح بن کر باہر نکلے گی، بھارتی اسپنر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

جو ٹیم اس دباؤ کا سامنا عمدگی سے کرپائے وہ گراؤنڈ سے فاتح بن کر باہر نکلے گی، بھارتی اسپنر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دہلی: ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ معرکے میں پاکستان سے زیادہ دباؤ بھارتی ٹیم پر ہوگا۔

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ معرکے میں پاکستان سے زیادہ دباؤ بھارتی ٹیم پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان نے ممبئی میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا

42 سالہ سابق اسپنر نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں پاک بھارت مقابلہ بے مثال ہوتا ہے، اب جبکہ میچ بھارتی سرزمین پر ہونے جارہا ہے تو دباؤ بھی پاکستان سے زیادہ بھارت پر ہی ہوگا، جو ٹیم اس کا سامنا عمدگی سے کرپائے وہ گراؤنڈ سے فاتح بن کر باہر نکلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔