بالی وڈ اداکارہ طلاق کی خبروں پر سیخ پا شدید ردعمل دے دیا

علیحدگی کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے راہل کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں


ویب ڈیسک June 28, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ آسن نے اپنے شوہر راہل شرما سے طلاق لینے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ایسی بکواس افواہوں سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے۔

طلاق کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے آسن نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر راہل کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیاں انجوائے کررہی ہیں۔

علیحدگی کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے راہل کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

آسن کی راہل شرما سے 2016 میں شادی ہوئی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام آرن ہے۔

مقبول خبریں