بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ 3 پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید

وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گرد حملے کی مذمت


ویب ڈیسک July 02, 2023
فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر صوبائی وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھانہ سر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ نے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 دہشتگرد مارے گئے

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں، قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلی نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے