نواز شریف کل سعودی عرب جائیں گے اہم ملاقاتیں اور وطن واپسی کا فیصلہ متوقع

مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی


ویب ڈیسک July 03, 2023
مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ کل دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان کی ممکنہ وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ بھی دورہ سعودیہ میں متوقع ہے۔

مسلم لیگ ن نے انتخابی اتحاد کے حوالے سے ابھی تک کسی جماعت سے مشاورت نہیں کی۔ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں انتخابی اتحاد بھی کریں گی یا نہیں، یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

ن لیگ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اتارے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے