کچھ بھی ہوجائے پاکستان کبھی نہیں چھوڑوں گی مہوش حیات

کام کرنے کے لیے چاہیےچین جانا ہو یا کہیں بھی ضرور جاؤں گی مگر پھر واپس یہاں ہی (پاکستان) آؤں گی، اداکارہ


ویب ڈیسک July 03, 2023
فوٹو فائل

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں پاکستانی چھوڑ کر نہیں جائیں گی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مہوش حیات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'میں نے ہالی ووڈ کے سب سے بڑے سیٹ پر کام کیا ہے اور آج بھی آپ کے سامنے بیٹھی ہوں'۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'کچھ بھی ہوجائے پاکستان نہیں چھوڑوں گی، آپ سب میری محبت ہیں اور یہاں میرا سب کچھ ہے'۔

مہوش حیات نے کہا کہ کام کرنے کے لیے چاہیےچین جانا ہو یا کہیں بھی ضرور جاؤں گی مگر پھر واپس یہاں ہی (پاکستان) آؤں گی۔

ایک اور نجی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والے دو اداکاروں کو بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ سیٹ پر کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ فہد مصطفیٰ میں بہت زیادہ توانائی ہے جبکہ ہمایوں سعید سینئر ہونے کی وجہ سے ہر موقع پر مدد کرتے ہیں اور تفریح کرتے کرتے کام کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔