استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں کسی بھی جماعت سے الحاق نہ کرنے کا فیصلہ

آئی پی پی کا اجلاس، تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ، نئی شمولیتوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے


ویب ڈیسک July 05, 2023
فوٹو فائل

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ الحاق کے بجائے اپنے امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کا بدھ کے روز اجلاس ہوا، جس میں پیٹرن انچیف جہانگیر ترین، صدر علیم خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کے بعد استحکام پاکستان پارٹی نے بڑا فیصلہ کیا۔ جس کے مطابق آئی پی پی انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق کی بجائے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ استحکام پاکستان بالخصوص پنجاب کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔

اجلاس میں پارٹی رجسٹریشن اور منشور سمیت اہم معاملات پر غور اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی میدان میں جماعت انفرادی حیثیت میں ہی عوام میں جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے بھی موثر حکمت عملی تشکیل اور نیا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے