عراق کا توہینِ قرآن کرنیوالے ملعون کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ

ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد پناہ گزین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، عراقی حکام


ویب ڈیسک July 07, 2023
قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف عراق میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جارہے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

عراق نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

غیرملکی میڈٰیا کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری انٹرنیشنل کرمنل پولیس ( انٹرپول) کو بھیج دئیے گئے ہیں۔ گرفتاری کے خصوصی وارنٹ عراقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور

 

سویڈن میں پناہ گزین 37 سالہ عراقی نژاد معلون شخص سلوان مومیکا نے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذموم حرکت کی تھی۔ دنیا بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے