ایف نائن پارک میں خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے نقد انعام سے نوازا جائے گا، پولیس


ویب ڈیسک July 07, 2023
—فوٹو: ٹوئٹر

ایف نائن پارک میں خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام تر ذرائع استعمال کررہی ہےاور عوام سے گزارش ہے کہ کسی کو ملزم کے بارے معلومات ہوں تو فوری پولیس کو مطلع کرے۔

پولیس کے مطابق اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے