شاہ رخ خان کی میگا فلم ’جوان‘ کا ٹریلر کب جاری ہوگا تاریخ سامنے آگئی

میگا تھرلر فلم ’جوان‘ میں بالی وڈ کے سپراسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی کومیو جھلک دیں گی


ویب ڈیسک July 09, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا فلم 'جوان'، جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے، اس کا ٹریلر کل (10 جون کو) ریلیز کیا جائے گا۔

اداکار نے فلم کے ایک مختصر سے متحرک پوسٹر کے ساتھ ٹویٹر پر ٹریلر ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا، پوسٹر میں اداکار کا کردار آگ کے شعلوں کے درمیان نظر آتا ہے۔

شاہ رخ نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن بھی دیا جس میں لکھا 'میں پنے ہوں یا پاپ ہوں؟ میں آپ ہوں، 'جوان' 7 ستمبر کو پوری دنیا میں ریلیز ہوگی'۔



دوسری طرف 'جوان' کے ڈائریکٹر ایٹلی نے بھی فلم کے ٹریلر ریلیز تاریخ کی خبر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ ایٹلی نے لکھا کہ جوان کے ٹریلر کی الٹی گنتی شروع ہوتی ہے اور اسے 10 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق 'جوان' میں بالی وڈ کے سپراسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی کومیو جھلک دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے