ہر کوئی جانتا تھا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی، وزیراعظم نواز شریف

عامر الیاس رانا  ہفتہ 3 مئ 2014
بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے تعلقات آگے بڑھا رہے ہیں،سیاست میں رواداری ضروری ہے، وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل

بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے تعلقات آگے بڑھا رہے ہیں،سیاست میں رواداری ضروری ہے، وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل

لندن: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ہر کوئی جانتا تھا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی، بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے تعلقات آگے بڑھا رہے ہیں، سیاست میں رواداری بہت ضروری ہے۔

لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کے استقبالیے سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف  نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈز نہ بھی ملے تو اپنی مدد آپ کے تحت ہرسال اس کیلیے فنڈز مختص کرکے اسے مکمل کریں گے۔ 7 سے 10سالوں تک ملک میں21ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ گزشتہ 65سالوں سے جی ٹی روڈ مکمل نہیں ہوا لیکن ہم لاہور سے کراچی تک موٹر وے بنائیں گے۔ کاشغر گودار سڑک بنارہے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، سیاست میں رواداری بہت ضروری ہے۔ ہم نے پانچ سال سڑکوں پرنہیں گزارے، ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ جلد اندھیرے ختم ہوں گے اور روشنی کے چراغ جلیں گے۔

نواز شریف کے اعزاز میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر سینڈز نے یہاں کاروباری ظہرانے کا اہتمام کیا۔ بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت کی نمائندگی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔