- پی آئی اے کا مالی بحران سنگین؛ پی ایس او نے جیٹ فول دینے سے انکار کردیا
- کراچی کے دشمنوں کی نیندیں اُڑا دیں گے، خالد مقبول صدیقی
- نگران وزیراعلی پنجاب کی طعبیت ناساز، سی ایم ایچ منتقل
- عالمی بنیک کا 50 ہزارسے کم کمانے والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ
- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
ذکا اشرف سے ملاقات، جے شاہ نے پاکستان میں ایشیاکپ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی

فوٹو: ایکسپریس
ڈربن: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی ڈربن میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں نے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جنوبی افریقا میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت کے علاوہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کی شمولیت پر غیر یقینی کے سائے منڈلانے لگے
ذکاء اشرف نے جے شاہ کو ایشیاء کپ دیکھنے پاکستان آنے کی دعوت دی جو جے شاہ نے قبول کرلی۔ جواب میں جے شاہ نے زکاء اشرف کو بھارت آکر ورلڈ کپ دیکھنے کی دعوت دی جو ذکاء اشرف نے خوش دلی سے قبول کرلی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی کی پاکستانی ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے، ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔